میرے مالک۔۔۔۔! میں بے بس ہوں، کمزور ہوں، نادان ہوں۔۔۔نہیں سمجھ سکتا آپ کی مصلحت کو۔۔۔۔۔نہایت کمزور دل کا مالک ہوں۔۔۔۔۔مجھے سہارا چاہیے آپ کا۔۔۔۔اس دنیا میں جینے کے لیے ، منافقت سے بھری دنیا میں جینا بہت مشکل ہے میرے کریم اللہ۔۔۔۔۔آپ تو سب جانتے ہو۔۔۔۔آپ سے تو کچھ نہیں چھپا ہوا۔۔۔۔۔آپ تو جانتے ہو میرے دل کی حالت کو بس آپ ہی سمجھتے ہو مجھے۔۔۔۔۔ میرے اللہ مجھے آپ کا ساتھ چاہيے تا کہ میں مضبوط ہو سکوں۔۔۔۔۔اتنا مضبوط کے اپنا بُرا چاہنے والوں کے ساتھ بھی اچھا کر سکوں۔۔۔۔بد دعا دینے والوں کے لیے دعا کر سکوں۔۔۔۔۔نیز ہر برائی کا جواب میں اچھاٸ سے دے سکوں۔۔۔۔یہ سب میں خود نہیں کر سکتا مجھے آپ کی ضرورت ہے ایک ایسے دوست کی ضرورت جو ہر حال میں میرے ساتھ ہو میری تمام تر کمزوریوں اور براٸیوں سمیت مجھے قبول کرے۔۔۔۔۔۔اور یہ کوٸ اور نہیں ہو سکتاسواۓآپک ےمیرے اللہ۔۔۔ہ عدیل عباسی
Posts
Showing posts from 2021
صرف رب کو پانے کی جستجو رکھے
- Get link
- X
- Other Apps
انسان کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی اسے کبھی نہ کبھی کسی چیز کی کمی ضرور ستاتی ہے، وہ سمجھتا ہے میں سب کچھ پاکر مکمل ہوچکا ہوں لیکن نہیں وہ ہمیشہ ادھورا ہی رہتا ہے کیوں کہ مکمل تو کچھ بھی نہیں ہوتا...مکمل بس خدا کی ذات ہوتی ہے باقی سب کچھ ادھورا رہ جاتا ہے، انسان کی کبھی نہ ختم ہونے والی خواہشیں بڑھتی رہتی ہیں ایک کہ بعد دوسری خواہش، دوسری کہ بعد تیسری خواہش کہ پیچھے بھاگتا رہتا۔۔یوں تمام زندگی صرف دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنے میں خود کو تھکا دیتا ہے لیکن کتنا اچھا ہو اگر وہ ساری خواہشات کو ترک کرکہ صرف رب کو پانے کی جستجو رکھے تو اس کی ذات مکمل ہوجائے ♥ Adeel Abbasi
قصیدہ بردہ شریف
- Get link
- X
- Other Apps
شرح قصیدہ بردہ شریف مصنف: امام محمد بن سعید بوصیری---------------------------------------------------- قصیدہ بردہ (عربی:قصيدة البردة) جس کا مختصر نام قصیدہ میمیہ اورپورا نام قصیدۃ الکواکب الدریہ فی مدح خیر البریہ ہے ایک شاعرانہ کلام ہے اونی کپڑے کی دھاری دار چادر جو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوڑھا کرتے تھے اس قسم کی ایک چادر خصوصی شہرت کی حامل ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت کعب کو ان کے ایک قصیدے پر بطور انعام عطا فرمائی تھی بعد میں حاکم شام معاویہ نے یہ چادر حضرت کعب کے بیٹے سے خرید کر محفوظ کر لی ،خلفائے بنو امیہ کے بعد بنو عباس کے خلفاء کے خزانہ میں بھی محفوظ رہی ۔ ہلاکو خان کے قبضہ بغداد کے بعد یہ وہاں موجود نہ رہی بعض روایا ت کے مطابق اسے قسطنطنیہ منتقل کر دیا گیا جہاں آج بھی محفوظ ہے۔ امام بوصیری کے مشہور قصیدے کا نام بردہ ہے اور اسے قصیدہ بردہ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بوصیری کی حالت خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی یہ چادرمبارک بوصیری کے شانوں پر ڈال دی تھی اور جب بوصیری بیدار ہوئے تو چادر ان کے شانوں پر موجود تھی۔ بوصیری مفلوج تھے لیکن اس چادر...
اس سے بڑھ کر چاہتے ہو کونسا قول و قسم دے خدا دھوکا مجھے تم سے اگر دھوکا کروں (عدیل عباسی )
- Get link
- X
- Other Apps
اب پرندوں کی یہاں نقل مکانی کم ہے ہم ہیں جس جھیل پہ اس جھیل میں پانی کم ہے یہ جو میں بھاگتا ہوں وقت سے آگے آگے میری وحشت کے مطابق یہ روانی کم ہے دے مجھے انجم و مہتاب سے آگے کی خبر مجھ سے فانی کے لئے عالم فانی کم ہے غم کی تلخی مجھے نشہ نہیں ہونے دیتی یہ غلط ہے کہ تری چیز پرانی کم ہے غیب کے باغ کا وہ بھید کھلا ہے مجھ پر جس کا ابلاغ پرندوں کی زبانی کم ہے ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار اک محبت کے لئے ایک جوانی کم ہے اتنا مشکل تو نہ تھا گمشدگاں کا ملنا ہم نے اے دشت تری خاک ہی چھانی کم ہے اس سمے موت کی خوشبو کے مقابل تابشؔ کسی آنگن میں کھلی رات کی رانی کم ہے عدیل عباسی اپنا پتہ نہ اپنی خبر چھوڑ جاؤں گا بے سمتیوں کی گرد سفر چھوڑ جاؤں گا تجھ سے اگر بچھڑ بھی گیا میں تو یاد رکھ چہرے پہ تیرے اپنی نظر چھوڑ جاؤں گا غم دوریوں کا دور نہ ہو پائے گا کبھی وہ اپنی قربتوں کا اثر چھوڑ جاؤں گا گزرے گی رات رات مرے ہی خیال میں تیرے لیے میں صرف سحر چھوڑ جاؤں گا جیسے کہ شمع دان میں بجھ جائے کوئی شمع بس یوں ہی اپنے جسم کا گھر چھوڑ جاؤں گا میں تجھ کو جیت کر بھی کہاں جیت پاؤں گا لیکن محبتوں کا ہنر ...
- Get link
- X
- Other Apps
ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا تیرا تو کچھ نہیں گیا مارا تو میں گیا جب تک میں تیرے پاس تھا بس تیرے پاس تھا تو نے مجھے زمیں پہ اتارا تو میں گیا یہ طاق یہ چراغ مرے کام کے نہیں آیا نہیں نظر وہ دوبارہ تو میں گیا شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کو چھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا اپنی انا کی آہنی زنجیر توڑ کر دشمن نے بھی مدد کو پکارا تو میں گیا تیری شکست اصل میں میری شکست ہے تو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا عدیل عباسی
- Get link
- X
- Other Apps
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :- "دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں لیکن قول میں وزنی ہیں اور اللہ تعالی کو بہت پسند ہیں وہ یہ ہیں : Two Words that are dear to ALLAH ,light of the tongue & heavy on the scale : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔
فرشتےکن کیلئے رحمت کی دعاکرتےھیں؟☆
- Get link
- X
- Other Apps
☆ فرشتےکن کیلئے رحمت کی دعاکرتےھیں؟☆ 1.باجماعت نمازکا انتظارکرنےوالوں کیلئے (بخاری647) 2.اگلی صفوں میں نمازاداکرنے والوں کیلئے (ابوداؤد664) 3.صف کی دائیں جانب کھڑےھونےوالوں کیلئے (ابوداؤد767) 4.صفوں میں مل کرکھڑے ھونے والوں کیلئے (ابن ماجہ995) 5.نمازسےفارغ ھوکرجاۓنماز پربیٹھنے والوں کیلئے (حتی کہ وہ اٹھ جائیں یا بے وضو ھوجائیں) (ابوداؤد471) 6.لوگوں کوخیروبھلائی کی تعلیم دینےوالوں کیلئے (ترمذی2687) 7.مریضوں کی عیادت کرنےوالوں کیلئے. (صحیح ترمذی775) 8.روزےکیلئے سحری کھانے والوں کیلئے (صحیح الجامع الصغیر1844) 9.نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والوں کیلئے (ابن ماجہ907) اللہ رب العزت ھمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرمائے جن کیلئےفرشتےرحمت کی دعائیں کریں آمین يا رب العالمين🥀
کسی سے بھی بد گمان مت ہوں
- Get link
- X
- Other Apps
کسی سے بھی بد گمان مت ہوں لوگ آپ سے جھگڑا کر سکتے ہیں... آپ کے خلاف سازشیں کر سکتے ہیں... آپ کا دل دکھا سکتے ہیں... آپ کا برا چاہ سکتے ہیں... آپ سے آپ کا سب کچھ چھیننے کی کوشش کر سکتے ہیں..... مگر چھین نہیں سکتے کیونکہ نصیب تک رسائی خالق نے کسی اور کو نہیں دی... مایوسی کے لمحوں میں رب کائنات کو دیکھنا سیکھیں ❤️