Posts

خالی پیٹ پانی پینا

Image
🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴🎴 خالی معدے کے ساتھ گرم پانی پینا جاپانی بیماریوں کی ایسوسی ایشن نے پانی کے علاج کا ایک تجربہ شائع کیا ہے، جس کے 100% نتائج درج ذیل بیماریوں کے لیے ثابت ہوئے ہیں: سخت سر درد بلڈ پریشر کم خون جوڑوں میں درد فالج دل کی دھڑکن کی خرابی مرگی موٹاپا کھانسی گلے کی سوزش دمہ سل شریانوں کی سوزش پیشاب کے راستے سے متعلق مسائل معدے میں تیزابیت اور سوزش بھوک کی کمی آنکھوں، کانوں، اور گلے کی بیماریاں گرم پانی سے علاج کا طریقہ ہر صبح جلدی اٹھ کر خالی معدے کے ساتھ 4 گلاس گرم پانی پیجیے (ہر گلاس 160 ملی لیٹر ہو)۔ پانی گرم ہو، مگر اتنا نہیں کہ زبان جل جائے – نیم گرم ہونا چاہیے۔ کھانے سے 45 منٹ پہلے کچھ نہ کھائیں۔ کھانے کے 2 گھنٹے بعد تک پانی نہ پیئیں۔ اگر ایک وقت میں 4 گلاس پینا مشکل ہو، تو کم مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ 4 گلاس تک بڑھائیں۔ مختلف بیماریوں کے لیے پانی کے علاج کے نتائج ذیابیطس: 30 دن بلڈ پریشر: 30 دن معدے کے مسائل: 10 دن کینسر کی اقسام: 9 ماہ سل اور شریانوں کی سوزش: 6 ماہ بھوک کی کمی: 10 دن پیشاب کے مسائل: 10 دن ...
 میرے مالک۔۔۔۔! میں بے بس ہوں، کمزور ہوں، نادان ہوں۔۔۔نہیں سمجھ سکتا آپ کی مصلحت کو۔۔۔۔۔نہایت کمزور دل کا مالک ہوں۔۔۔۔۔مجھے سہارا چاہیے آپ کا۔۔۔۔اس دنیا میں جینے کے لیے ، منافقت سے بھری دنیا میں جینا بہت مشکل ہے میرے کریم اللہ۔۔۔۔۔آپ تو سب جانتے ہو۔۔۔۔آپ سے تو کچھ نہیں چھپا ہوا۔۔۔۔۔آپ تو جانتے ہو میرے دل کی حالت کو بس آپ ہی سمجھتے ہو مجھے۔۔۔۔۔ میرے اللہ مجھے آپ کا ساتھ چاہيے تا کہ میں مضبوط ہو سکوں۔۔۔۔۔اتنا مضبوط کے اپنا بُرا چاہنے والوں کے ساتھ بھی اچھا کر سکوں۔۔۔۔بد دعا دینے والوں کے لیے دعا کر سکوں۔۔۔۔۔نیز ہر برائی کا جواب میں اچھاٸ سے دے سکوں۔۔۔۔یہ سب میں خود نہیں کر سکتا  مجھے آپ کی ضرورت ہے ایک ایسے دوست کی ضرورت جو ہر حال میں میرے ساتھ ہو میری تمام تر کمزوریوں اور براٸیوں سمیت مجھے قبول کرے۔۔۔۔۔۔اور یہ کوٸ اور نہیں ہو سکتاسواۓآپک ےمیرے اللہ۔۔۔ہ عدیل عباسی

صرف رب کو پانے کی جستجو رکھے

Image
انسان کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی اسے کبھی نہ کبھی کسی چیز کی کمی ضرور ستاتی ہے، وہ سمجھتا ہے میں سب کچھ پاکر مکمل ہوچکا ہوں لیکن نہیں وہ ہمیشہ ادھورا ہی رہتا ہے کیوں کہ مکمل تو کچھ بھی نہیں ہوتا...مکمل بس خدا کی ذات ہوتی ہے باقی سب کچھ ادھورا رہ جاتا ہے، انسان کی کبھی نہ ختم ہونے والی خواہشیں بڑھتی رہتی ہیں ایک کہ بعد دوسری خواہش، دوسری کہ بعد تیسری خواہش کہ پیچھے بھاگتا رہتا۔۔یوں تمام زندگی صرف دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنے میں خود کو تھکا دیتا ہے لیکن کتنا اچھا ہو اگر وہ ساری خواہشات کو ترک کرکہ صرف رب کو پانے کی جستجو رکھے تو اس کی ذات مکمل ہوجائے   ♥ Adeel Abbasi

قصیدہ بردہ شریف

شرح قصیدہ بردہ شریف مصنف: امام محمد بن سعید بوصیری---------------------------------------------------- قصیدہ بردہ (عربی:قصيدة البردة) جس کا مختصر نام قصیدہ میمیہ اورپورا نام قصیدۃ الکواکب الدریہ فی مدح خیر البریہ ہے ایک شاعرانہ کلام ہے اونی کپڑے کی دھاری دار چادر جو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوڑھا کرتے تھے اس قسم کی ایک چادر خصوصی شہرت کی حامل ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت کعب کو ان کے ایک قصیدے پر بطور انعام عطا فرمائی تھی بعد میں حاکم شام معاویہ نے یہ چادر حضرت کعب کے بیٹے سے خرید کر محفوظ کر لی ،خلفائے بنو امیہ کے بعد بنو عباس کے خلفاء کے خزانہ میں بھی محفوظ رہی ۔ ہلاکو خان کے قبضہ بغداد کے بعد یہ وہاں موجود نہ رہی بعض روایا ت کے مطابق اسے قسطنطنیہ منتقل کر دیا گیا جہاں آج بھی محفوظ ہے۔ امام بوصیری کے مشہور قصیدے کا نام بردہ ہے اور اسے قصیدہ بردہ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ بوصیری کی حالت خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی یہ چادرمبارک بوصیری کے شانوں پر ڈال دی تھی اور جب بوصیری بیدار ہوئے تو چادر ان کے شانوں پر موجود تھی۔ بوصیری مفلوج تھے لیکن اس چادر...

اس سے بڑھ کر چاہتے ہو کونسا قول و قسم دے خدا دھوکا مجھے تم سے اگر دھوکا کروں (عدیل عباسی )

Image
  اب پرندوں کی یہاں نقل مکانی کم ہے ہم ہیں جس جھیل پہ اس جھیل میں پانی کم ہے یہ جو میں بھاگتا ہوں وقت سے آگے آگے میری وحشت کے مطابق یہ روانی کم ہے دے مجھے انجم و مہتاب سے آگے کی خبر مجھ سے فانی کے لئے عالم فانی کم ہے غم کی تلخی مجھے نشہ نہیں ہونے دیتی یہ غلط ہے کہ تری چیز پرانی کم ہے غیب کے باغ کا وہ بھید کھلا ہے مجھ پر جس کا ابلاغ پرندوں کی زبانی کم ہے ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکار اک محبت کے لئے ایک جوانی کم ہے اتنا مشکل تو نہ تھا گمشدگاں کا ملنا ہم نے اے دشت تری خاک ہی چھانی کم ہے اس سمے موت کی خوشبو کے مقابل تابشؔ کسی آنگن میں کھلی رات کی رانی کم ہے عدیل عباسی  اپنا پتہ نہ اپنی خبر چھوڑ جاؤں گا بے سمتیوں کی گرد سفر چھوڑ جاؤں گا تجھ سے اگر بچھڑ بھی گیا میں تو یاد رکھ چہرے پہ تیرے اپنی نظر چھوڑ جاؤں گا غم دوریوں کا دور نہ ہو پائے گا کبھی وہ اپنی قربتوں کا اثر چھوڑ جاؤں گا گزرے گی رات رات مرے ہی خیال میں تیرے لیے میں صرف سحر چھوڑ جاؤں گا جیسے کہ شمع دان میں بجھ جائے کوئی شمع بس یوں ہی اپنے جسم کا گھر چھوڑ جاؤں گا میں تجھ کو جیت کر بھی کہاں جیت پاؤں گا لیکن محبتوں کا ہنر ...
Image
  ہر روز امتحاں سے گزارا تو میں گیا  تیرا تو کچھ نہیں گیا مارا تو میں گیا  جب تک میں تیرے پاس تھا بس تیرے پاس تھا  تو نے مجھے زمیں پہ اتارا تو میں گیا  یہ طاق یہ چراغ مرے کام کے نہیں  آیا نہیں نظر وہ دوبارہ تو میں گیا  شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کو  چھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا  اپنی انا کی آہنی زنجیر توڑ کر  دشمن نے بھی مدد کو پکارا تو میں گیا  تیری شکست اصل میں میری شکست ہے  تو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا عدیل عباسی 
Image
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :-  "دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں لیکن قول میں وزنی ہیں اور اللہ تعالی کو بہت پسند ہیں وہ یہ ہیں :  Two Words that are dear to ALLAH ,light of the tongue & heavy on the scale : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ  سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔